12 جنوری 2011 - 20:30

صہیونی ریاست کے فوجی سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کے اسرائیل کے لئے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔

ابنا: صہیونی فوج کے سربراہ جنرل گابی اشکناری نے ایران پر حملے کے لئے صہیونی ریاست کے وزیراعظم کے بیہودہ اصرار پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کے لئے انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہوسکتا ہے ۔ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے گذشتہ منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران پر حملہ کردیا جانا چاہئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110